حکومت کی استعمال شدہ گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تیاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ حکومت استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے .
ایک بیان میں رانا تنویر نے کہا کہ استعمال شدہ امپورٹٹد گاڑیوں سے مقامی انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے .


انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا، پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوتا ہے .
رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مقامی گاڑیاں تیار کرنے والوں نے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے پورے نہیں کیے، نومبر میں الیکٹرک وہیکل گاڑیوں کی پالیسی آ جائے گی .
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ یہ گاڑیاں نہ صرف پاکستان میں تیار کی جائیں گی بلکہ برآمد بھی کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں