بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے: مولانا فضل الرحمٰن


سرگودھا (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے جیل جانے کی بات قبل از وقت ہے .
سرگودھا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی نئی آئینی ترمیم کی سوچ سامنے نہیں آئی .


مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس پر احتجاج مؤخر کریں .
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کہا کہ آئینی ترمیم اس کانفرنس کے بعد لائی جائے، 2108ء کےبعد جو معاشی تباہی ہوئی وہ سب کے سامنے ہے .
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، سب کوششوں میں لگے ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ سود کے معاملے میں شریعت کورٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا جو 2028ء سےنافذ العمل ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں