چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ کو اہم کمیٹی کی سربراہی سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے شکیل کی گئی تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی . سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے ٹاسک فورس کی ازسر نو تشکیل کی گئی تھی .

لا اینڈ جسٹس کمیٹی نے 22 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو کمیٹی کی سربراہی سونپی گئی تھی . کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کو شامل کیا گیا تھا . اب نوتعینات چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے . نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید بدستور کمیٹی کے ممبران رہیں گے . سپریم کورٹ نے کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں