زیارت، پیچی کاریز میں سیلابی ریلے سے مکانات اورباغات متاثر

پائپ لائنیں اکھڑگئیں،حکام نقصانات کاجائزہ لے کر ازالہ کرے، عوامی حلقے
زیارت(قدرت روزنامہ)زیارت و گردنواح میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جار ی،تیزہواؤں کے ساتھ ہونیوالی بارشوں سے کچے مکانات متاثرہوگئے ہیں جبکہ گزشتہ روز پیچی کاریز میں سیلابی ریلہ آنے سے متعدد مکانات اور باغات کا نقصان پہنچا ہے

، سیلابی ریلے کاپانی پیچی کاریز میں سیلابی ریلہ گھر میں داخل ہونے سے مکان کو شدید نقصان پہنچاہے جبکہ سڑک کنارے اورندی میں بھچائی گئی پانی کی پائپ لائنیں بھی اکھڑگئیں ہیں،

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے نہ ہی پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقے میں کوئی ٹیم تاحال نہیں پہنچی ہے،علاقے کے عوام نے صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے

کہ متاثرین کی مدد کیلئے فوری اقدامات اٹھائے او ر سیلابی ریلے سے ہونیوالے نقصانات کاجائزہ لے کر ازالہ کیا جائے

WhatsApp
Get Alert