اسلام آباد

آرمی چیف سے بیلاروسی صدر کی ملاقات، دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیلاروس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی، اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف کی۔
واضح رہے بیلاروس کے صدر وفد کے ہمراہ 3روزہ دورے پر پاکستان میں موجود تھے، اس دوران انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *