اسلام آباد

سانحہ ڈی چوک کو قومی و بین الاقوامی فورمز پر اٹھایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے اسلام آباد میں رونما ہونے والی صورتحال پر کے حوالے سے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بربریت کے اس واقعہ کو اٹھایا جارہا ہے۔
بیرسٹر سیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی خاطر قربانی دینے والوں کے خون کا پورا پورا حساب لیا جائے گا۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
مشیراطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کا ہر دور ظلم وبربریت کے داستانوں سے بھرا پڑا ہے۔ ہر دور کا ظلم پچھلے دور کا ظلم بھلا دیتا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین کو نشانہ گیا تھا، اور اب ڈی چوک میں نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *