یہی حالات رہے تو ملک کا غریب طبقہ پس جائے گا ، ایاز صادق

(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہی حالات رہے تو ملک کا غریب طبقہ پس جائے گا . تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ بجلی مہنگی ہو تو وزیر اعظم چور ہوتاہے .

انہوں نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے پورا پاکستان احتجاج کرے ، یہی حالات رہے تو ملک کا غریب پس جائے گا ، عمران خان نے ہر چیز پر جھوٹ بولا ، یوٹرن لیا اور وہی کیا جو چاہتے تھے . ایاز صادق نے کہا کہ مودی اگر وزیراعظم بنے گا تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے ، عمران خان مودی کے ترلے کرتے ہیں وہ فون نہیں اٹھاتا ،عمران خان امریکی صدر کے ٹیلی فون کا انتظار کرتا رہا ، عمران خان کی سوچ کٹوں ، انڈوں اور مرغیوں تک محدود ہے ، یہ وہ وزیراعظم ہے جو سی پیک کو بند کررہاہے ، کبھی مریم کبھی شہباز شریف کبھی حمزہ شہباز تو کبھی جھوٹے الزامات لگاتا ہے . سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نیازی نیب کا نیا قانون لایا جو وزراء اور ہر کمیٹی میں لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہاہے ، جس میں وہ کامیاب نہیں ہوگا ہم ہر جگہ مزاحمت کریں گے ، وزیر اعظم اب آپکو جیل کی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ آپ کا مقدر جیل ہے . . .

متعلقہ خبریں