بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی
ممبئي(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد اپنے وطن بھارت واپس آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، 52 سالہ ممتا کلکرنی کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج تھا، جو اب ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا پر خارج کردیا ہے۔
بھارت واپسی پہنچنے پر اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا، ’میں 2000ء میں ملک سے باہر گئی تھی، میں اس وقت بہت جذباتی ہوں، نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں۔‘
ممتا کلکرنی نے کہا، ’میرا جہاز جب بھارت کی حدود میں داخل ہوا تو میں دائیں بائیں دیکھ رہی تھی، اپنے ملک کو 24 سال بعد دیکھا جس کے بعد میری آنکھیں بھر آئیں۔‘
بھارت اپہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا کلکرنی نے کہا 25 سال بھارت سے باہر رہی ہوں، اب فلم انڈسٹری میں واپسی میں دلچسپی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، جس وقت بھارت چھوڑا تو اس وقت میں فلم انڈسٹری کی ٹاپ کی داکارہ تھی، مجھے 43 فلموں میں کام کی آفرز تھیں، میں نے یہ سب چھوڑ دیا ہے، اب میں فلموں میں واپس نہیں آنا چاہتی۔