فاسٹ اور سپن باولنگ کے شعبوں میں پاکستان اور بھارت میں سے کس ٹیم کو برتری حاصل ہے ؟ محمد عامر نے بتا دیا

دبئی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فاسٹ باو¿لنگ کے شعبے میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے ، لیکن بھارت کا سپن اٹیک پاکستان سے بہتر ہے . ایک انٹر ویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی او ر بھمرا کا کوئی مقابلہ نہیں کیو نکہ شاہین ابھی جوان ہے اور بھمرا تجربہ کار باولر ہے ،وہ ڈیتھ اوورز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین باولر ہے .

ان کا کہنا تھا کہ شاہین اس وقت پاکستان کے بہترین باولر ہے جس طرح وہ پچھلے سال ، ڈیڑھ سال میں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ،شاہین آفریدی نئی گیند کے ساتھ بھی بہترین باولر ہے . انہوں نے کہا کہ حسن علی اور شاہین اچھا کر رہے ہیں اور حارث رو¿ف بھی . یہ ڈیتھ اوورز میں بہترین ٹی 20 باولر زہیں . بھارت کے نقطہ نظر سے ، بھوی آئی پی ایل میں جدوجہد کر رہے تھے ، اس لیے بھمرا صرف ایک ہی ہے جو آپ کہہ سکتے ہیں کہ اچھی باولنگ کر رہے ہیں . محمد عامر نے مزید کہا کہ اشون ، جدیجہ اور چکر ورتی نے اچھی کارکردگی دکھائی . . .

متعلقہ خبریں