بلوچ بھائی اپنے ڈپٹی کمشنروں کو سمجھائیں کہ ہم پشتونوں کی سرزمین کسی کو الاٹ نا کریں ،محمود اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفط آہین پاکستان کے سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی چیئرمین محمودخان اچکزئی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوا وطن میںنہ ہمارے بچے محفوظ ہے، نہ ہماری شاہراہیں، نہ معدنی وسائل محفوظ ہے ہم نے جرگوں کا یہ سلسلہ اس لئے شروع کیا ہے کہ اس ظلم کا راستہ روک سکیںہم نا اس ملک کے مخالف ہے نا افواج سے لڑنا چاہتے ہے لیکن ایک بات طے ہے کہ غلامی کی زندگی قطعا قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ بھائی کہتے ہے کہ گوادر بلوچ سرزمین ہے یہ کسی اور کو الاٹ نہیں کی جائیں۔ ہم اس بات پر ان کے ساتھ ہے کہ آپ کی زمین کسی اور کو الاٹ نا کی جائیں لیکن بلوچ بھائی اپنے ڈپٹی کمشنروں کو سمجھائیں کہ ہم پشتونوں کی سرزمین کسی کو الاٹ نا کریں ورنہ ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونگی ہمارے وطن میںجو حالیہ سرویز ہوئی ہے ان کے مطابق پشتونخوا وطن معدنی وسائل سے بھرا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود ہم کیوں بھوک و افلاس کا شکار ہے یہ اس لئے ہے کہ ہمارے وسائل پر ہمارا اختیار نہیں ہے ہمیں اپنے وطن پر اختیار چاہئے۔