سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دونوں رہنماؤں کو دھمکیاں دیں تھیں۔اسی لئے فائرنگ کی گئی ۔ شہباز گل
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دونوں رہنماؤں کو دھمکیاں دیں تھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ‘علی امین گنڈاپور اور مراد سعید پر پچھلے چند دن میں کئی بار حملہ کیا چکا۔راجہ فاروق حیدر نے دھمکیاں دی تھیں اور
اب انُکے لوگ حملہ کر رہے ہیں۔ہمیں پتہ ہے ان دونوں نے آپکی جھوٹی کیمپین کو تباہ کر دیا ہے اور آپ ان حرکتوں پر اتر آئے۔سیاست کریں بدمعاشی مت کریں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے جہلم ویلی سے گزرنے والے وفاقی وزرا علی امین گنڈا پور اور مراد سعید کے قافلے پر پتھراو کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق وفاقی وزرا کے قافلے میں شامل گارڈز نے جمع ہونے والے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی ہے۔
