جام کمال کے ممکنہ استعفیٰ کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کیلئے ناموں پر غور،طارق مگسی اور سرفراز ڈومکی پر متفقہ رائے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کے ممکنہ استعفیٰ کے بعد نئے وزیراعلیٰ کیلئے ناموں پر غور،جام کمال خان اور حمایتی ارکان کا نوابزادہ طارق مگسی اور سردارسرفرازڈومکی کے ناموں پر اتفاق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے ممکنہ استعفیٰ یا تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کی کامیابی کومدنظررکھتے ہوئے حکومتی ارکان کی جانب سے قبل از وقت نئے وزیراعلیٰ کے ناموں پر بھی غور شروع کردیاگیاہے . اس ضمن میں نوابزادہ طارق مگسی اور سردار سرفراز ڈومکی کے نام سرفہرست مانے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ حتمی فیصلہ آنے کا انتظار کیاجارہاہے اور اگر صورتحال حکومت کے ہاتھ سے نکلتی نظرآئی تو ان دو ناموں کو نئے وزیراعلیٰ کیلئے پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے سامنے رکھاجائے گا .

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تاحال ناراض ارکان سے مشاورت نہیں کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں