دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
24 کیرٹ فی تولہ سونا 273400 روپے کا ہوگیا، صرافہ ایسوسی ایشن
کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز 2100 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 273400 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 234396 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 2622 ڈالرکا ہوگیا۔