یہ کسی کی انفرادی کارکردگی نہیں، ہم بطور ٹیم جیتے ہیں: بابراعظم

لاہور (قدرت روزنامہ) بابراعظم ٹوئٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ یہ انفرادی کارکردگی نہیں، بطور ٹیم ہم میچ جیتے ہیں . بابراعظم نے بھارت کیخلاف شاندار فتح کے بعد ڈریسنگ روم میں ساتھی کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کو کسی بھی وقت نہیں چھوڑنا، ابھی تو ٹورنامنٹ کی شروعات ہے، انجوائے کریں، ضرور کریں، مگر توجہ اپنے ہدف پر مرکوز رکھیں .

انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی نہیں، یہ میچ بطور ٹیم ہم جیتے ہیں ،ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے اس لیے ہم نے کسی بھی خوش فہمی میں نہیں رہنا . بابراعظم نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہمیں ہلکا نہیں ہونا . پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی جیت کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے خطاب کیا . ثقلین مشتاق نے بھی کہا کہ ہم نے بطور یونٹ کامیابی حاصل کی ،اگر آج کی پرفارمنس میں کوئی کمی ہے تو اگلے میچ میں اس کو بھی پورا کرنا ہوگا . انہوں نے کہا کہ جو اچھا کیا ہے، اس کو مزید بہتر کرنا ہے . واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی . . .

متعلقہ خبریں