افغان نائب وزیرِ اعظم ملا عبدالغنی برادر کی چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات

دوحہ (قدرت روزنامہ)افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم ملا عبدالغنی برادر نے گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی ہے . یہ بات طالبان حکومت کے ترجمان اور نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں بتائی ہے .

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی سیاسی و اقتصادی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا . ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہےکہ ملاقات میں چین اور افغانستان کے درمیان اقتصادی و سیاسی تعلقات پر گفتگو بھی کی گئی . . .

متعلقہ خبریں