گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 522 مریض سامنے آئے ہیں . لاہور سے ڈینگی کے 408 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . راولپنڈی سے ڈینگی کے 33، سرگودھا میں 10 جبکہ شیخوپورہ اور فیصل آباد سے 8 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . روز بہاولپور سے ڈینگی کے 5 جبکہ خانیوال اور ننکانہ سی4 مریض رپورٹ ہوئے ہیں . اٹک، بہاولنگر، گوجرانولہ اور قصور سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں . رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 11,080 ہو چکی ہے . عمران سکندربلوچ نے کہاکہ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 7,413 کیسز سامنے آئے ہیں . رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں . گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے . انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,183 مریض داخل ہیں . لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,245 مریض داخل ہیں . لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 938 مریض داخل ہیں . پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,949 بستر مختص کئے گئے ہیں . عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں اضافہ کیا گیاہے . پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 2,183 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں . لاہور میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 1,245 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں . صوبائی سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے مزیدکہاکہ عوام خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں . گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 467,444 ان ڈور مقامات کو چیک کیا . گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 100,044 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا . گذشتہ روز پنجاب بھر میں 1,010 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا . گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 58,015 ان ڈور مقامات کو چیک کیا . گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 9,355 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا . گذشتہ روز لاہور میں 763 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا . صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کرتے ہیں . انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی . عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں . گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں . عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے . محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزکردی ہیں .
متعلقہ خبریں