ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں، جو بھی فیصلہ ہوگا مشاورت سے ہوگا، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جام کمال کے استعفے کے بعد بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کے معاملے پر نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دینے یا نہ دینے کیلئے جے یو آئی ف، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا . جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے .

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا، ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں، جو بھی فیصلہ ہوگا مشاور ت سے اور اعلانیہ ہوگا . انہوں نے کہاکہ ہم نے بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،جام کمال کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھے . انہوں نے کہاکہ جب بی اے پی کے اپنے ارکان جام کمال کو چھوڑ چکے تھے تو ہم تو تھے ہی اپوزیشن میں . انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہم نے حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا . انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہمارے ساتھ اپوزیشن میں پی ڈی ایم کی دو جماعتیں بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ بھی ہیں . انہوں نے کہاکہ ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ کریں گے . . .

متعلقہ خبریں