نعمان نیاز سے بحث و تکرار کا معاملہ، شعیب اختر کا پی ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار
شعیب اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں . انھوں نے کہا کہ ’یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں‘ . یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد منگل کی شب جب پی ٹی وی سپورٹس پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بارے میں لائیو پروگرام جاری تھا تو اس دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز اور فاسٹ بولر شعیب اختر کے درمیان بحث و تکرار ہو گئی تھی . سوشل میڈیا پر اس پروگرام کی وائرل ویڈیو میں نعمان نیاز کو شعیب اختر کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’آپ تھوڑے سے اکھڑ لگے، زیادہ ہوشیار لگے، لہذا آپ جا سکتے ہیں . میں یہ بات آن ائیر کہہ رہا ہوں . ‘ اس معاملے کی دوسری ویڈیو وائرل میں شعیب اختر بریک سے واپس آنے کے بعد یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ’میں پی ٹی وی سے مستعفی ہو رہا ہوں . اس واقعے کے حقائق معلوم کرنے کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ پاکستان ٹیلی ویژن کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور اس میں ڈائریکٹر نیوز، ڈائریکٹر پروگرامز اور چیف ہیومن رسورس آفیسر شامل ہیں . . .