ملکی صورتحال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور ، روالپنڈی ، لاہور سیکشن پر تنہاء سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی

پشاور(قدرت روزنامہ) ملکی صورتحال کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور ، روالپنڈی ، لاہور سیکشن پر تنہاء سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے پشاور ڈویژن میں تمام بکنگ آفسز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے ریلوے انتظامیہ نے بغیر فیملی سفر کرنے پر پابندی گزشتہ روز سے عائد کر دی ہے بکنگ آفس میں شہریوں کو ہدایات کی جا رہی ہیں کہ پشاور سے روالپنڈی ، لاہور ، سیکشن پر سفر کے لئے صرف فیملیز کو ٹکٹ دیئے جائینگے ٹکٹ کاونٹرز پر اوپن ٹکٹ کی فروخت پر تا حکم ثانی پابندی عائد کی ہے جس کے باعث کاروبار کے لئے جانے والے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ریلوے انتظامیہ نے یہ فیصلہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے . .

متعلقہ خبریں