کچھ فلیٹوں کے مکین نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے کسی طور عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے . عمارت خالی کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہے اور گزشتہ شب بارہ بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا . کمشنر کراچی نے عمارت گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں . کچھ مکینوں کی جانب سے عمارت سے سامان کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے . بڑی تعداد میں مکین بلڈنگ خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں . واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا . رہائشیوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مکینوں کو معاوضہ دیئے بغیر عمارت نہ گرائی جائے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد نے کسی بھی طورپر عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیاہے . کراچی میں شارع فیصل سے متصل رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جاسکا .
متعلقہ خبریں