بتایا گیا ہے کہ ملزمان میں حسنین طارق شفیع، یوسف زاہد اور عثمان جاوید شامل ہیں ، جن کے بارے میں نجی بینک کے وکیل نے عدالت میں کہا کشمیر شوگر ملز مالکان نے 2013ء میں قرض حاصل کیا ، جس کی طارق شفیع ، جاویدشفیع ، ابراہیم طارق، زاہد اور علی پرویز نے گارنٹی دی جب کہ قرض کیلئے ملز مالکان نے چینی کی 2 لاکھ 17 ہزار 400 بوریاں رہن رکھوائیں لیکن ملزمان نے بینک کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کرادیا ، جس کے بعد قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو 26 مارچ کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا . دوسری جانب لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے ، سماء نیوز کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ کے مطابق گذشتہ 2 ماہ کے دوران ملک کی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے 5 خفیہ ملاقاتیں کی ہیں ، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ، خفیہ ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نے اہم شخصیت سے ملک میں اگلے سال مارچ میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے ، نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے اعتماد کی فضاء بنانے کیلئے متعلقہ شخصیت نے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ)کشمیر شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا گیا ، بینکنگ کورٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کیے جائیں . اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی بینکنگ عدالت میں کشمیر شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ، جہاں
عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اورکوئی چارہ نہیں کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور ان کے پاسپورٹ و شناختی کار بھی ڈبلاک کیے جائیں ، کیوں کہ ملزمان کو مختلف ذرائع سے طلبی کے سمن بھجوائےگئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش ہونے کی بجائے بیرون ملک چلے گئے .
متعلقہ خبریں