وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا امکان! بڑے اعلان متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اہم خطاب کا امکان ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خصوصی خطاب میں ملک کی موجودہ صورتحال پر عوام کو آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔اس وقت وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اجلاس

جاری ہے۔ڈی جی آئی بی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ڈی جی ایم او، وزیر اطلاعات،وزیر دفاع، نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظاہر احمد بابر ، وزیر داخلہ شیخ رشید اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی میں کالعدم جماعت کے مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں قومی سلامتی کے دیگر امور پر بھی حکمت عملی بنانے پر غور کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert