حارث رئوف نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سب سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ بنا دیا

دبئی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے فاسٹ بولر حارث ر ئو ف ٹی20 ورلڈ کپ میں تیز ترین گیند کروانے میں جنوبی افریقی بولر کے ہم پلہ ہوگئے . ورلڈ کپ ٹی 20 کے سپر 12 مرحلے میں آج پاکستان افغانستان سے میچ کھیل رہا ہے، اس دوران حارث ر ئو ف نے ایونٹ کی سب سے تیز گیند کروائی .

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹ لینے والے حارث رئوف نے 153کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی ہے . جنوبی افریقا کینورٹجی نے ایونٹ میں 153 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی . حارث رئوف اس سے قبل ایونٹ میں 152 کی رفتار سے گیند کرواچکے ہیں . . .

متعلقہ خبریں