علمائے کرام سے متوقع ملاقات کے باعث وزیراعظم کا قوم سے خطاب ملتوی

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب ملتوی کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آج علمائے کرام کا وفد ملاقات کرے گا جس میں کالعدم جماعت کے احتجاج اور لانگ مارچ پر گفتگو ہوگی۔

عمران خان علمائے کرام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کریں گے اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی موقف سے آگاہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اس معاملے پر علمائے کرام کا نقطہ نظر بھی سنیں گے، ملاقات کرنے والوں میں اہل سنت کے جید علمائے کرام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا خطاب علمائے کرام سے مشاورت کے بعد متوقع ہے۔

WhatsApp
Get Alert