اداکارہ عائشہ عمر ایک بار پھر تنقید کا شکار ،تصاویر وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر اپنے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر شدید تنقید کا شکار ہوگئیں . عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے صارفین کی جانب سے سخت ناپسند کیا جارہا ہے .

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں . ان تصاویر کی وجہ سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے . اس سے قبل عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فیشن شوٹ کی نئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں . حال ہی میں ماڈل عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کا ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ ہوا تھا جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا . کرکٹر شعیب ملک کو اس فوٹو شوٹ پر صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ماڈل عائشہ عمر کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا . سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں