میرے تو دل چاہ رہا ہے کہ میں خود ہی اپنی ٹیم کی نظر اتار لوں ،کرکٹ ٹیم کی مسلسل کامیابی پرکبری خان نے منفرد خواہش کااظہارکردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میرے تو دل چاہ رہا ہے کہ میں خود ہی اپنی ٹیم کی نظر اتار لوں ،کرکٹ ٹیم کی مسلسل کامیابی پرکبری خان نے منفرد خواہش کااظہارکردیا . نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسری جیت پر پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا .

پاکستان کی کامیابی پر جہاں شائقینِ کرکٹ خوش ہیں تو وہیں اُنہیں یہ بھی ڈر ہے کہ کہیں ہماری ٹیم کو کسی کی بُری نظر نہ لگ جائے . ایسے میں معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے . انکا کہنا تھا کہ میرے تو دل چاہ رہا ہے کہ میں خود ہی اپنی ٹیم کی نظر اتار لوں کہیں ہماری ٹیم کو بری نظر نہ لگ جائے . . .

متعلقہ خبریں