سال 2030 میں 36 روزے رکھنے ہوں گے، فلکیاتی ماہرین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالم اسلام اس وقت رمضان المبارک سال 1446 ہجری کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے جو فلکیاتی حساب سے اکثر ممالک میں یکم مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ 28 فروری 2025 کو رمضان کے چاند کی رویت انجام دی جائے گی۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان کا چاند روئے زمین پر کئی مقامات پر نظر آ سکتا ہے۔
ایک سال میں 2 رمضان، لیکن کب؟
کیا آپ نے کبھی اس امکان کے بارے میں سوچا ہے کہ ہم ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان کے روزے رکھیں؟
جی ہاں آئندہ چند برسوں میں بالخصوص سنہ 2030 میں ایسا ہونے جا رہا ہے۔ یہ موقع ہر 33 برس میں ملتا ہے۔
عیسوی تقویم اور فلکیاتی حساب کے مطابق 2030 میں دنیا 2 مرتبہ رمضان مبارک کا استقبال کرے گی۔ پہلے رمضان کا آغاز 4 جنوری 2030 (مطابق 1451 ہجری) کو اور دوسرے رمضان کا آغاز 26 دسمبر 2030 (مطابق 1452 ہجری) کو ہو گا۔
اس طرح 2030 میں دنیا بھر کے مسلمان ایک سال میں 36 روزے رکھیں گے۔
عیسوی اور ہجری سال میں فرق
واضح رہے کہ ہجری تقویم چاند کی گردش پر مبنی ہوتی ہے جب ہر ماہ کا آغاز رویت ہلال سے ہوتا ہے۔ اس طرح ہجری سال کے مجموعی دنوں کی تعداد 354 یا 355 ہوتی ہے۔ یہ اسے عیسوی سال سے 10 یا 12 روز چھوٹا بنا دیتا ہے۔
دوسری جانب عیسوی تقویم کا انحصار سورج کے گرد زمین کی گردش پر ہوتا ہے۔ اس لیے سال کا دورانیہ 365 یا 366 روز ہوتا ہے۔ اس طرح تقریبا 33 برسوں بعد ہجری اور عیسوی تقویم کے درمیان ایک برس کا فرق آ جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ایک عیسوی سال کے اندر 2 مرتبہ رمضان کی آمد کا واقعہ آخری مرتبہ سنہ 1997 میں ہوا تھا اور پھر اب سنہ 2030 میں ہونے کے بعد ایسا 2063 سے میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *