دونوں نے مل کر پانچویں مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی ہے . واضح رہے کہ ان سے قبل نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور مارٹن گپٹل جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور شیکھر دھوَن 4، 4 مرتبہ سنچری پارٹنر شپ بناچکے ہیں . خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی تین مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی واحد جوڑی بھی ہے . . .
دبئی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بناڈالا . ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑا .
متعلقہ خبریں