پنجاب بھی عطیات،صدقات اور چندے پر چل رہالیکن عثمان بزدار کے نکھٹو وزراکیلئے لگژری گاڑیاں خریدی جارہیں’عظمیٰ بخاری پھٹ پڑیں
شرم،غیرت ،احساس اور اخلاقیات کا حکمرانوں سے دور ،دور تک کوئی تعلق نہیں ہے . ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولیات میسر نہیں،کھانے پینے والی اشیاپر سبسڈی دینے کیلئے عمران خان کے پاس پیسے نہیں،کیا وزراکو نئی گاڑیاں خرید کردینا بھی آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہے؟،ایک ارب ڈالر کیلئے یہ لوگ آئی ایم ایف کے سامنے منتیں ترلے کررہے ہیں . انہوںنے کہاکہ ہر ماہ پیٹرول،بجلی ،گیس کی مد میں عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہے ہیں،کیا یہ وہ ریاست مدینہ تھی جس کا جعلی کپتان چار سالوں سے نعرہ لگا رہے تھے . . .