تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال: گورنر، وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر کو قانونی مراسلہ ارسال

سپریم کورٹ کے احکامات کیخلاف ورزی کی گئی، سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، مراسلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)سیاستدانوں کی تشہیر پر سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال کے حوالے سے گورنر پنجاب، وزیراعلی پنجاب، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو قانونی مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے مراسلہ ارسال کیا، مراسلہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے ارسال کیا گیا۔
مراسلے کے متن کے مطابق سرکاری اشتہاروں کےلئے کتنا فنڈز خرچ ہوا، کیا صوبائی کابینہ سے منظوری لی گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان کے 2 واضح احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔
اس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے مطابق سرکاری فنڈز سیاستدانوں کی تشہیر کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اشتہاروں پر خرچ ہونے والے فنڈز سے عوام کو کیا فائدہ ملا، عوام کو کیا سہولیات ملیں،کیا عوامی مسائل حل ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *