معاہدہ خفیہ کیوں رکھا گیا، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ملک میں احتجاج کر کے اپنی بات منوانے کا طریقہ بن رہا ہے۔ جنگ اخبار کے مطابق سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ کسی بھی مخالف کو اب روکا نہیں جا سکتا۔میرا تو سوال یہ ہے کہ معاہدہ خفیہ کیوں رکھا گیا ہے کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ اس میں سب کی جیت ہے لیکن میں سمجھتا ہوں سب کی ہار ہوئی ہے۔کالعدم جماعت کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا ہے اور مفتی منیب الرحمان خود کہہ رہے ہیں کہ فرانس والا تو کوئی ایشو ہی نہیں تھا جبکہ معاملہ فرانس کے ایشو کو لے کر اٹھا ہے اچھی بات یہ ہے کہ فرانس کا ایشو نہیں ہے میں بھی اس حق میں نہیں کہ فرانس کو ایشو بنائیں۔

دوسری جانب حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی میں الیکشن اتحاد کی باتیں کرنے والے اور کالعدم ٹی ایل پی جانیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی مشن نہیں۔ کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہرین میں کسی کے پاس کلاشنکوف نہیں تھی، معاہدے کی تکمیل تک قدم بہ قدم ساتھ رہیں گے، رٹ آف دی گورنمنٹ کی داستانیں سنانے والوں کوکہتا ہوں حکمت سے کام لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی دانش پرمبنی فیصلے پرشکرگزارہوں۔ عمران خان کے عقاب خطرے کا سبب بن رہے تھے، اللہ نے اچھی صورتحال پیدا کر دی، یقین دلاتا ہوں آنے والے دن اچھے ہونگے، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مظاہرین دہشت گرد نہیں ملک کے و فادارہیں، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف الزام اورفتوے لگانا درست نہیں۔

WhatsApp
Get Alert