پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے، شازیہ مری

(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو احتساب کے نام پر سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

سیکریٹری شازیہ مری نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خور شید احمد شاہ سے ملاقات کی، شازیہ مری سید خور شید شاہ کو رہائی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔

اس موقع پر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سید خورشید احمد شاہ کو جھوٹے اور فرضی مقدمات میں 2 سال سے زائد حراست میں رہنے کے بعد ضمانت ملی، پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو احتساب کے نام پر سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل لوگوں پر کرپشن کے جائز الزامات ہوتے ہوئے بھی وہ مراعات کے مزے لوٹتے رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert