محمد رضوان کو آکاش چوپڑا نے ”بلٹ ٹرین“ سے تشبیہ دے دی

نئی وہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی بنیادی وجہ اوپنرز کا ’ریڈ ہاٹ‘ فارم میں ہونا ہے، پاکستان کی اوپننگ جوڑی برف اور آگ کی جوڑی ہے . بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بتایاکہ محمد رضوان ”بلٹ ٹرین“ ہیں وہ جارحانہ انداز اپناتے ہیں، بابر اعظم کی ایک کرکٹ کلاس ہے وہ رضوان سے اس معاملے میں بہتر ہیں .

آکاش چوپڑا نے کہاکہ بابر کے رنز بنانے کا کریڈٹ رضوان کو بھی جاتا ہے کیونکہ رضوان اٹیک کرتے ہیں، رضوان بابراعظم کو سنبھل کر کھیلنے کا موقع دیتے ہیں . بھارتی کرکٹر نے کہا کہ جوز بٹلر بھی شارجہ میں سری لنکا کے خلاف شروع میں ٹک ٹک کھیلے تھے، محمد رضوان نے جوز بٹلر کی طرح بعد میں دھوم دھام کیا . ان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں وہی ٹیمیں اچھا کرتی ہیں جن کے اوپنرز اچھے ہوتے ہیں، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان بھی راک اسٹار ہیں وہ دونوں ایک اور ایک گیارہ ہیں . . .

متعلقہ خبریں