ورلڈکپ جیتنے کا خواب محمد رضوان کی عوام سے درخواست

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے قوم سے کرکٹ ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں . انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نظام چلانے والی ذات صرف اللّٰہ پاک کی ہے .

وکٹ کیپر نے کہا کہ دعا ہے کہ آپ کے خواب آپ کو جگاتے رہیں یہاں تک آپ اْن کی تعبیر نہ پا لیں . انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں . خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا اگلا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گا . . .

متعلقہ خبریں