ملک کا وہ شہر جہاں چینی کی قیمت فی کلو160روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ، عوام کی چیخیں نکل گئی . تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت کیساتھ چینی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے ، حیدر آباد میں چینی کی فی کلو قیمت نے باقی شہروں کی پیچھے چھوڑ دیا ہے .

عوام حیدر آباد میں فی کلو چینی 160روپے کلو خریدنے پر مجبور ہو ہیں جبکہ پشاور، کوئٹہ اور سوات میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی . اس کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں ایک کلو چینی 145 روپے میں مل رہی ہے جب کہ لاہور میں ایک کلو چینی کی قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں