معروف پاکستانی اداکارہ کو سرجری کروانا مہنگا پڑگیا؛ چہرہ خراب ہوگیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر کو سرجری کروا کر چہرہ خراب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اداکارہ و میزبان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے ۔

شیئر کی جانے والی ان تصاویر پر مداحوں نے عفت عمر کے ہونٹوں کو اضافی قرار دیا ہے۔

تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا ہے کہ ’آپ کے چہرے پر یہ فلرز اضافی لگ رہے ہیں۔

اس کمنٹ کے جواب میں اداکارہ عفت نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے ہونٹوں میں کوئی فلرز نہیں لگوائے، وزن کم ہونے کے باعث میرے ہونٹ ایسے دکھائی دے رہے ہیں، میرے ہونٹ عموماً ایسے نہیں دکھائی دیتے تاہم وزن کی کمی کی وجہ سے ایسے دکھ رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے وضاحت کے بعد بھی کئی افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی وضاحت کو جھوٹا قرار دیا۔

WhatsApp
Get Alert