قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائینگی

(قدرت روزنامہ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں میں پریکٹس میچز کی سیریز کل سے کھیلی جائینگی . تفصیلات کے مطابق 21 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم ، سینئر ہاکی کیمپ میں شریک 28 کھلاڑیوں کے مدمقابل چار میچز کی سیریز کھیلیں گی .

قومی سینئر اور جونیئر ہاکی سیریز کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے 18 اراکین شارٹ لسٹ کیے جائینگے . نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام چارمیچز پر مشتمل ہاکی سیریز 6، 7، 9 اور 10 نومبر کو کھیلی جائیگی تمام میچز 3:00 بجے دن میں کھیلے جائینگے جبکہ 8 نومبر کو سیریز میچز کا وقفہ ہوگا . سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی جونیئر ہاکی کپ جو کہ 24 نومبر تا 5 دسمبر بھوبنیشور انڈیا میں کھیلا جائیگا اسکی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ہاکی ٹیم جبکہ 14 دسمبر تا 22 دسمبر بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہونے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی سینئر ہاکی ٹیم کی تشکیل اور تیاری کے سلسلہ میں یہ ہاکی سیریز منعقد کرائی جارہی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ “قومی سینئر ، جونیئر ہاکی سیریز” کو بوجوہ آف کیمرہ رکھا جائیگا تاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس، گیم پیٹرن اور کھیل کی تکنیکی منصوبہ بندی کا مواد آف کیمرہ رہے . . .

متعلقہ خبریں