پیر سے احساس کفالت پروگرام پورٹل کا آغاز کر دیا جائے گا، کتنے ہزار سے کم آمدنی والے پروگرام کا حصہ ہونگے ؟ اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معاون خصوصی برائے احساس کفالت پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ پیر سے احساس کفالت پروگرام پورٹل کا آغاز کر دیا جائے گا،31 ہزار سے کم آمدن والے افراد پروگرام کا حصہ ہوں گے، 60 فیصد لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، پروگرام کی تفصیل شائع ہونے کے بعد کریانہ اسٹورز پروگرام میں آئیں گے، کریانہ اسٹور مالکان کو بینک کے ذریعے رقم کی ادائیگی ہوگی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام پسے طبقے کے لیے ہے، احساس ریلیف پروگرام 2 کروڑ لوگوں کیلئے ہے، پیر سے پورٹل کا آغاز کر دیا جائےگا، جس کا موبائل نمبر اس کے شناختی کارڈ نمبر پر درج ہوگا، اسی موبائل نمبر پر اندارج ہوگا، جو لوگ پروگرام میں آنا چاہتے ہیں وہ موبائل نمبر کو اپنے شناختی کارڈ پر کرلیں، پروگرام کی پوری تفصیل جب شائع ہو جائے گی تو کریانہ اسٹورز پر پروگرام میں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام تصدیق شدہ کوڈ سے ہوگا تاکہ کرپشن سے پاک ہو، تین سے4 ہفتے میں یہ نظام مکمل کر لیا جائے گا، کریانہ اسٹورز والوں کا بینک اکاونٹ ہونا ضروری ہوگا، کریانہ اسٹور مالکان کو بینک کے ذریعے رقم کی ادائیگی ہوگی۔ معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ 31 ہزار سے کم آمدن والے افراد اس پروگرام کا حصہ ہوں گے، جس کے تحت 60 فیصد لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ اس کے ذریعے حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جائے گی، کچھ شرائط کے ساتھ یہ پروگرام شروع کیا جائے گا۔ ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ جن خاندانواں کی ماہانہ آمدن 31,000 سے کم ہے اور وہ احساس ڈیٹا بیس کے ایک خاص اسکور کے اندر شامل ہیں وہ احساس راشن مدد کے مستحق ہونگے جو کہ تقریباً ملکی آبادی کا ساٹھ فیصد بنتا ہے جنھیں آٹا، دال، گھی/خوردنی تیل پر ایک ہزار روپے ماہانہ کی مجموعی سبسڈی میسر ہوگی۔