پنجاب

ایک دِ ن اچانک گھر آیاتو بیٹی کو کیا کرتے دیکھا کہ آپے سے باہر ہو گیا، شاہد آفریدی نے حیران کن واقعہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے ماضی میں گھر میں اپنا ٹی وی توڑنے کا انتہائی حیران کن اور دلچسپ واقعہ پہلی مرتبہ سنا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کرکٹر شاہد آفریدی اپنے گھر میں نظم وضبط کے حوالے سے کافی سخت ہیں اور اپنے اصولوں کو لے کر کافی سخت طبیعت کے مالک ہیں۔آج کل ٹویٹر پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہیں

جس میں ندا یاسر کے شو میں شاہد آفریدی سےان کے غصے کے متعلق سوال پوچھا گیا تو بوم بوم آفریدی نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کو ہمیشہ ایک بات کہتا ہوں کہ بچیوں کے سامنے انڈین ڈرامے مت دیکھا کرو ان کی اہلیہ اس بات کا کافی خیال بھی رکھتی ہے لیکن ایک دن میں جب گھر اچانک آیاتو میری چھوٹی بیٹی انڈین ڈرامہ دیکھ رہی تھی جس میں اس وقت آرتی کے مناظر چل رہے تھے۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ مجھے وہ منظر دیکھ کر اتنا غصہ آیا کی میں نے کہنی مار کر ایل سی ڈی ہی توڑ دی۔

متعلقہ خبریں