ماں اور بچے کی صحت کے لیے جدید یونٹ کا قیام، ریکودک مائننگ کمپنی اور انڈس اسپتال کا اشتراک

پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم 24 گھنٹے زچگی، حفاظتی ٹیکوں اور آگاہی کی سہولیات دستیاب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریکودک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے انڈس اسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کے اشتراک سے ضلع چاغی کے گاں ہمئے میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ماں، نوزائیدہ اور بچے کی صحت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ یونٹ کا افتتاح کردیا۔ یونٹ میں 24 گھنٹے زچگی کی سہولت، خواتین میڈیکل آفیسرز، نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت، خاندانی منصوبہ بندی، حفاظتی ٹیکے اور آگاہی پروگرام شامل ہیں۔
آر ڈی ایم سی کے جنرل منیجر رائن مچل نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مقامی خاندانوں کی زندگی میں بہتری اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا کمپنی کے پائیدار ترقی کے عزم کا حصہ ہے۔ یونٹ کے قیام سے ہمئے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ تقریب میں آر ڈی ایم سی اور انڈس اسپتال کے افسران و مقامی عمائدین نے شرکت کی۔

WhatsApp
Get Alert