بھارت کا نیلم جہلم پروجیکٹ کے نوسیری ڈیم پر بھی حملہ، اسٹرکچر کو نقصان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ پر نوسیری ڈیم کو بھی نشانہ بنایا، جس سے اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، ہندوستان کی آبی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے، بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا۔
پاک فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے بھارتی حملے سے متعلق تازہ ترین حالات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے ایک اور افسوسناک عمل کیا، نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے نوسیری ڈیم کو نشانہ بنایا، جس میں اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا بھارت پاکستان کے عوام کے پانی کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، کیا عالمی اور جنگی قوانین اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کسی ملک کے پانی کے ذخائر کو نشانہ بنایا جائے، جب بھارت نے بزدلانہ کارروائی کی تو متعدد ملکی و غیرملکی پروازیں پاکستانی حدود میں تھیں، ان پروازوں میں ہزاروں مسافر سوار تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف جو جارحیت کی ہے اب پاکستان اس جارحیت کا بھرپور جواب دے رہا ہے اور دیا جائے گا، بھارت نے بزدلانہ طریقے سے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، کیا بھارت نہیں جانتا کہ پاک فوج بہادر فوج ہے اور شہادت کا جذبہ رکھتی ہے، پاک دھرتی اور ملکی سرحدوں کا دفاع ہماری خوش قسمتی ہے، پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملے میں 26 شہری شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے ہیں، بھارت نے جن جگہوں کو نشانہ بنایا گیا یہ وہی جگہیں ہیں جنہیں کل ملکی اور غیرملکی میڈیا نے دیکھا کہ وہاں کچھ نہیں۔
احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج نے جارحیت کے جواب میں دشمن کے 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل،ایک میگ اور ایک سخوئی شامل ہے، بھٹنڈا، جموں، سرینگر سمیت دیگر علاقوں میں طیارے گرائے گئے، یہ طیارے اس وقت گرائے گئے جب یہ پاکستان پر حملہ کررہے تھے، پاک فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو پاکستان کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا، پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ احمد پور میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، 3 بچیوں سمیت متعدد زخمی ہوئے، مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، 16 سال کی بچی، 18سال کا لڑکا شہید جبکہ ماں اور بیٹی زخمی ہوئے، مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا، 3 مرد شہید، ایک زخمی ہوا، سیالکوٹ میں حملے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ شکرگڑھ میں حملے میں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں، ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید ہوئے، ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا مودی حکومت کی ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ مرید کے، بہاولپور میں ملکی و غیرملکی میڈیا کا آج کا دورہ پہلے سے طے تھا، ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، بھارت نے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے بزدلانہ طریقے سے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، کیا بھارت نہیں جانتا کہ پاک فوج بہادر فوج ہے اور شہادت کا جذبہ رکھتی ہے، پاک دھرتی اور ملکی سرحدوں کا دفاع ہماری خوش قسمتی ہے، پاکستان صرف ملکی دفاع میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے گا۔
پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے بھارتی روپے کی قدر بھی گرنے کا امکان ہے، بلومبرگ
بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ وار کیے جانے کے بعد بھارتی روپے کی قدر گرنے کا امکان ہے۔
بلومبرگ کی جانب سےکہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ گر سکتی ہے
شمالی بھارت کے کئی ایئرپورٹس کی پروازیں معطل کی گئیں ہیں۔
بلومبرگ کےمطابق موجودہ کشیدگی کے وقت عالمی منظر نامہ پہلے جیسا نہیں ہے،امریکا اور چین کی شمولیت سے صورتحال پہلے سے مختلف ہوسکتی ہے۔
پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے بھارتی روپے کی قدر بھی گرنے کا امکان ہے، بلومبرگ
بھارت کی جانب سے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ وار کیے جانے کے بعد بھارتی روپے کی قدر گرنے کا امکان ہے۔
بلومبرگ کی جانب سےکہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ گر سکتی ہے
شمالی بھارت کے کئی ایئرپورٹس کی پروازیں معطل کی گئیں ہیں۔
بلومبرگ کےمطابق موجودہ کشیدگی کے وقت عالمی منظر نامہ پہلے جیسا نہیں ہے،امریکا اور چین کی شمولیت سے صورتحال پہلے سے مختلف ہوسکتی ہے۔پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب، بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی
پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیدیا، بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
پاکستان نے بھارت کو نشان عبرت بنادیا ۔ رات کی تاریکی میں بزدل دشمن کو شرم ناک شکست کا سامنا رہا۔ پاک فضائیہ نے مکار دشمن کو منہ توڑ جواب دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، پونچھ سیکٹر میں 7 بھارتی ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے، بھارتی حکام نے 3 طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔
بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے گئے، تین رافیل، ایک مِگ ٹوینٹی نائن اور ایک سخوئی تھرٹی طیارہ تباہ ہوگیا۔ بھارتی طیارے بھٹنڈا، اکھنور اور ایونتی پورہ میں گرائے گئے۔ برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔
عالمی میڈیا نے بھی بھارتی طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی، خبر یجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت کے 3 طیارے مقبوضہ کشمیر میں گرا دیے گئے ہیں، بھارتی حکام نے طیارے گرنے کی تصدیق کردی ہے۔
پی ایس ایکس میں تاریخی مندی، انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس گر گیا
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 6500 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی سے ہوا تاہم کچھ ریکوری کے بعد انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس کی کمی پر ٹریڈ کررہا ہے۔
بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب میزائلوں سے حملہ کردیا، جس میں 20 سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پاکستان نے بھارتی حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 رافیل ایک مک 29 اور ایک سخوئی ایس یو 30 طیارے مار گئے جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سمیت متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔
پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6500 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
پی ایس ایکس میں ایک لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگئی، جس کے بعد کچھ ریکوری ہوئی اور اسٹاک مارکیٹ 5 ہزار 16 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 552 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
لاہور، کراچی کی فضائی حدود ہوائی جہازوں کےلیے کھول دی گئی
لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کردی گئی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا۔
سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی بندش کا اڑتالیس گھنٹے والا نوٹم واپس لے لیا۔ لاہور او کراچی کی فضائی حدود ہوائی جہازوں کےلیے کھول دی گئی ہے۔
ترجمان سی اےاے کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظرمسافر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں سے متعلق حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے
خیال رہے کہ رات بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد سول ایوی ایشن نے لاہور کراچی فضائی حدود بند کردی تھی۔
