اسلام آباد لانگ مارچ تاریخی ثمرآورہوگا، ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حقوق کے حصول امن ترقی کیلئے اورلاقانونیت لوٹ مارکے خلاف25جولائی کواسلام آبادکی طرف روانہ ہوں گے لانگ مارچ تاریخی ثمرآورہوگااسلام آبادکے حکمرانوں کورویہ تبدیل اورحقوق دینے ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25جولائی لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں سیاسی کمیٹی کے صدرنائب امیرصوبہ زاہداختربلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ بشیراحمدماندائی مولانامحمدعارف دمڑنقیب اللہ اخوانی عبدالولی خان شاکرعبدالنعیم رنداعجازمحبوب جمیل احمدمشوانی شریک رہے اجلاس میں اب تک لانگ مارچ کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیااجلاس میں تنظیمی مالیاتی میڈیاودیگرکمیٹیوں کے ذمہ داران نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں نے ہرصورت اہل بلوچستان کوحقوق دینے ہوں بلوچستان کوریگستان بنانے والے ہم پرمسلط ہیں ہمارے جگرگوشے لاپتہ ہیں جبری گمشدگیاں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی ناقابل برداشت ہوتاجارہاہےایف سی سیکورٹی فورسزنے بلوچستان میں مظالم کابازارگرم کیاہے چیک پوسٹیں نہیں سکول فوجی نہیں ٹیچرچاہیے ہم گالی اورگولی کی پالیسیاں مزیدبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام آباد لانگ مارچ تاریخی پرامن ہوگاحقوق کے حصول لاقانونیت بدامنی بدعنوانی کے خاتمے تک جمہوری مذاہمت جاری رہے گی۔عوام نوجوان حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کیساتھ ہیں امیدکی کرن جماعت اسلامی ہیں انشا اللہ جماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوموں کوحقوق دلائیں گے۔
