حکومت کا سول آرمڈ فورسز کے شہدا پیکیج میں 233 فیصد تک اضافے کا فیصلہ
وزیراعظم سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دیدی

سیکیورٹی سے متعلق پیکیج کاکم سے کم معاوضہ بڑھ کر ایک کروڑ روپے ہوجائیگا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے سول آرمڈ فورسز کے لیے شہدا پیکیج میں 233 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا، سول آرمڈ فورسز کا سیکیورٹی سے متعلق پیکیج کاکم سے کم معاوضہ بڑھ کر ایک کروڑ روپے ہوجائے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حکومت نے سول آرمڈفورسز کے شہدا پیکیج میں 233 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے شہدا پیکیج کے معاوضے میں اضافے کی سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکیج کاکم سیکم معاوضہ بڑھ کرایک کروڑ روپے ہوجائیگا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکیج کاکم سیکم معاوضہ30 لاکھ روپے ہے جبکہ اضافے کے بعد سول آرمڈ فورسز کے سیکیورٹی پیکج کا زیادہ سے زیادہ معاوضہ 2 کروڑ روپے ہوجائے گا، اس وقت سول آرمڈ فورسزکے سیکیورٹی پیکیج کا زیادہ سیزیادہ معاوضہ ایک کروڑروپے ہے۔واضح رہے کہ سول آرمڈ فورسز میں پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز، ایف سی نارتھ خیبرپختونخوا، ایف سی ساتھ خیبرپختونخوا، ایف سی نارتھ بلوچستان اور ایف سی ساوتھ بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈز، جی بی اسکاٹس اور فیڈرل کانسٹیبلری شامل ہیں۔
