فیض حمید کی شکایت کا معاملہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم آمنے سامنے

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق جنرل فیض حمید کی شکایت کے معاملے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم آمنے سامنے آگئے تاہم میٹنگ منٹس دیکھ کر فیصلہ کرنے اور غلطی پرمعافی مانگنے پر دونوں متفق ہوگئے ، اس سلسلے میں ان کی گفتگو کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہورہی ہے جو بادی النظر میں چند ہفتے پرانی ہے۔
تفصیل کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ابصار عالم نے کہاکہ “آپ وزیراعظم تھے تو میں نے بطور چیئرمین پیمرا آپ کو بریفک کیا اور بتایا تھاکہ فیض صاحب مجھے تنگ کررہے ہیں، وہ ہمیں چلنے نہیں دیتے، عدالتیں فوری سٹے دے دیتی ہیں، اس پر آپ کچھ کریں تو آپ نے کہاکہ آپ کام کرنا ہی چھوڑ دیں”۔
اس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آپ کو پوری بات یاد نہیں،مجھے یاد ہے، کبھی جنرل فیض سے نہ ملا اور نہ آپ نے ذکر کیا، آپ نے کہاتھاکہ میرے 500کیسز ہوچکے ہیں، احکامات پر سٹے ہوئے ہوئے ہیں، میں نے کہاتھاکہ ان کیسز سے ودڈرا کرلیں، ان کا کوئی مقصد نہیں رہا۔
ابصار عالم دوبارہ گویا ہوئے اور کہا کہ یہ تو ایک موقف آگیا، میں نے آپ کو سپیسفک بتایاتھا، منٹس آف میٹنگ میں لکھا ہوا ہے،اس وقت کی میٹنگ کا ریکارڈ نکلوالیں جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ “نکلوالیں، اگرمیں غلط ہوں تو آپ سے معافی مانگوں گا، آپ غلط ہوئے تو مجھ سے معافی مانگنا، ہم دونوں آپس میں مل کر پاکستان سے معافی مانگیں گے”
آپ وزیراعظم تھے، بطور چیئرمین پیمرا آپ کو بتایا فیض صاحب کام نہیں کرنے دے رہے۔ ابصار عالم
آپ نے جنرل فیض کا نہیں کیسز کا ذکر کیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی
میٹنگ کا ریکارڈ نکلوا لیں۔ ابصار عالم
نکلوا لیں، جو غلط ہو معافی مانگے۔ شاہد خاقان pic.twitter.com/qHGG4tuHUY
— Wajahat Sami (@Wajahat_PTI_) September 14, 2025
