پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بیف برآمدی معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بیف برآمدی معاہدہ طے پا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیف کمپنی نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکس چینج کو فراہم کردیں، فروزن بیف یو اے ای کو صنعتی و گھریلو پراسیسنگ کیلئے برآمد کیا جائے گا، معاہدے کے مطابق کمپنی 81لاکھ ڈالر مالیت کا گوشت برآمد کرے گی۔
