خضدار، جھاڑی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، اوستہ محمد میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل


خضدار(قدرت روزنامہ)سب تحصیل مولہ کے علاقے جھاڑی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق سب تحصیل مولہ کے علاقے جھاٰڑی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ذبیح اللہ ولد امان اللہ قوم جلابزئی جان بحق ہوگئے مقامی انتظامیہ نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں جھل مگسی بی ایریا گوٹھ لنڈا میں ملزم اعجاز مگسی نے اپنی بیوی مسماة ریحانہ کو سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ لیویز نے لاش قبضہ میں لیکر اسپتال منتقل کیا گیا ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

WhatsApp
Get Alert