وزیر اعظم کو اپنی کابینہ کے ایک ایک وزیر کی بدعنوانی اور کرپشن کا علم ہے،عمران خان خود کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنی کابینہ کے ایک ایک وزیر کی بدعنوانی اور کرپشن کا علم ہے وزیراعظم خود کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں اپنے وزراء کو این آر او دے رکھا ہے مالم جبہ ،بی آر ٹی،بلین ٹری پر نیب نے کوئی کیس نہیں بنایا وزیر اعظم صرف اپوزیشن سے انتقام لے رہے ہیں ،چینی ،گندم ،ادویات اور ایل این جی کے معاملے پر وزیر اعظم خاموش ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی نائب صدر رانا خلیل احمد گادی کی رہائش گاہ پر لیگی رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر،چودھری محموداختر گورایہ اور میڈیا کوآرڈینٹر ندیم گورایہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،رانا تنویر حسین سٹاک ایکسچنج میں تین کھرب کے خسارے سٹاک مارکیٹ ڈوب گئی ہے معاشی حالات ملک میں تباہی کی نشاندہی کر رہے کرہے ہیں برادر ملک سعودی عرب سے کڑی شرائط پر قرضہ لینے سے نہ صرف معاشی بدحالی آئیگی بلکہ ملکی معیشت مذید بحران کا شکار ہو جا ئیگی حکومتی پالیسوں کے باعث پاکستان میں معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خاں کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنے سے ملکی حالات میں بہتری نہیں آئے گی پی ڈی ایم کی ترجیح ملک میں مداخلت کے بغیر صاف شفاف انتخابات ہیں عوام کے مینڈیٹ سے منتخب حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہو گی عمران خاں کا مذید اقتدار میں رہنا ملک کے لئے نقصان دہ ہے . .

.

متعلقہ خبریں