مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے چار راؤنڈ مکمل کرلئے ہیں . ضیاء اللہ لانگو نے کہا ٹرالر کے خلاف کارروائی جاری ہے مافیا سے نمٹنے کے لئے وقت لگتا ہے، ڈی جی فشریز ٹرالر کے خلاف آپریشن کررہے ہیں . پاکستان نیوی اور ایم ایس اے کو بھی آپریشن کے متعلق کہا گیا ہے . میر ضیاء اللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر مکران عرفان شاہ غرشین، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن جمیل احمد بلوچ، ڈی آئی جی مکران، جاوید جسکانی، ایس ایس پی طارق مستوئی اور ڈی جی فشریز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بارڈر وفاقی ایشو ہے، اس پر کام ہورہا ہے . اشیائے خورد و نوش پر تجارت آسانی سے جاری ہیں، بارڈر پر آسانی سے ٹریڈ کیا جارہا ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم ،اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے،
مشیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے “گوادر کو حق دو تحریک” کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں . مولانا گوادر کے لوگوں پر رحم کرکے 20 دنوں سے جاری دھرنا ختم کریں .
متعلقہ خبریں