ناقابل یقین حد تک مماثلت،لیجنڈری بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن 52سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے ،مداحوں کس اداکار سے تشبیہہ دے ڈالی

ممبئی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کیلئے اپنی ایک دلچسپ یاد سے جڑی52 سال پرانی تصویر شیئرکردی . سوشل میڈیاسائٹ انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی اس تصویرمیں بالی ووڈ کے بگ بی گلے میں ڈھیروں تعویزوں والی مالا ، سرپرپگڑی ، آنکھوں میں سُرمے اور مونچھوں کے ساتھ راجھستانی انداز اپنائے ہوئے ہیں .

سونے پرسہاگاان کے دونوں کانوں میں سفید موتیوں کے آویزے بھی نمایاں ہیں . امیتابھ نے کیپشن میں بتایا کہ تصویر دراصل سال 1969 میں فلم ‘ریشماں اور شیرا ‘ کیلئے ان کے گیٹ اپ کا ٹیسٹ تھا جس میں وہ پاس ہوئے اور فلم کیلئے ان کا انتخاب کرلیاگیا . اداکار کی پوسٹ پران کے مداحوں کی بڑی تعداد کے علاوہ شوبزسیلیبرٹیز نے بھی تعریفی تبصرے کیے . بیشتر نے لکھا کہ نوجوانی میں امیتابھ بچن کی شکل اداکار سونو سود سے مشابہت رکھتی تھی . سنیل دت کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی یہ فلم ریشماں اور شیرا سال 1971 میں ریلیزکی گئی تھی جس کے مرکزی کرداروں میں امیتابھ بچن کے علاوہ وحیدہ رحمان اور ونود کھنہ شامل تھے . سنیل دت نے اس کامیاب فلم کی بہترین ڈائریکشن پرنیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں