پروفیشنل پینل نے بلوچستان بار کونسل میں میدان مار لیا

چھ نشستوں پر کامیابی، انڈپنڈنٹ پینل کے دو امیدوار کامیاب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے انتخابات مکمل 2025 /2030 ہوگئے، جن میں **پروفیشنل پینل نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آٹھ میں سے چھ نشستوں پر کامیابی اپنے نام کرلی، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے دو امیدوار کامیاب قرار پائے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے میر عطااللہ لانگو529 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، جبکہ اسی زون سے پروفیشنل پینل کے محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ نے کامیابی حاصل کی۔
نصیرآباد-سبی زون سے پروفیشنل پینل کے راحب بلیدی ژوب-لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل اور لسبیلہ-مکران زون سے جاڈین دشتی کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ نے کامیابی حاصل کی۔
بلوچستان بھر میں وکلاء کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا، جسے مجموعی طور پر پرامن اور منظم قرار دیا

WhatsApp
Get Alert